یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

Important News for Europe Travelers
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے امیگریشن پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں جون 2026 سے نیا پناہ گزین اور امیگریشن معاہدہ نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد سرحدی نظام کو زیادہ منظم، تیز اور مؤثر بنانا ہے۔
نئے قواعد کے تحت یورپی سرحدوں پر داخلے کی جانچ پہلے سے زیادہ سخت کر دی جائے گی۔ ہر درخواست دہندہ کی تفصیلی اسکریننگ ہوگی۔ پناہ کی درخواستوں کے فیصلے بھی جلد کیے جائیں گے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور ان کے کیسز کا فیصلہ فوری ہو سکے۔
بیورو کے مطابق اس نئے فریم ورک میں ایک اہم نکتہ غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر یورپی شہریوں کی واپسی کا نظام ہے۔ اس کے لیے یورپی یونین نے ایک مشترکہ واپسی پالیسی اور محفوظ ممالک کی فہرست بھی تیار کی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص قانونی طریقے اختیار نہیں کرتا یا اس کے پاس رہائش کا جواز نہیں ہوتا تو اسے فوری طور پر واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی امیگریشن کو کنٹرول کرنا اور قانونی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










