بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد امریکا نے ایران پر حملہ کر دیا

10 جون, 2026 08:59

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے۔ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے دعوے کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف عسکری کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ہرمزگان صوبے کے مشرقی علاقوں، سیریک، قشم جزیرے اور بندرعباس کے اطراف متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی مکمل سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ایرانی حکام صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں جبکہ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے کے جواب میں کیا گیا۔

 امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب موجود ایران کے بعض ریڈار سسٹمز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بیان میں کہا کہ امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور جواب دینا ضروری تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔