اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ایران معاہدہ نقصان دہ ہے، ٹرمپ نے دھوکہ دیا، ہمیں سائیڈ لائن کردیا گیا، اسرائیلی حکام

14 جون, 2026 09:49

ایک سینیئر اسرائیلی عہدیدار نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ایک سینیئر اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت ایک اچھی ڈیل نہیں ہے اور اس سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے بہتر نہیں ہے اور اس سے اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچے گا، مگر سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ اسرائیل اس معاملے پر واشنگٹن پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہا ہے اور ہماری بات کہیں نہیں سنی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں : داؤ پر لگی معیشت اور مڈٹرم انتخابات، ایران سے معاہدہ امریکا کی ضرورت بن گیا

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو دھوکہ دیا اور اب ہم اس کے نتائج بھگت رہے ہیں کیونکہ اسرائیل اب ان اہم واقعات کا حصہ نہیں رہا۔

عہدیدار نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکام ان مذاکرات کی سمت دیکھ کر صدمے میں ہیں کیونکہ اس معاہدے سے ایران مزید مضبوط پوزیشن میں آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایرانیوں پر پیسوں کی بارش کر دی اور انہیں وہ سب کچھ مل گیا، جو وہ چاہتے تھے، اب ایران ایک بڑی میزائل فورس بنائے گا، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کو ڈیفنس سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کرنا پڑے گی۔ ٹرمپ صرف اس چیپٹر کو بند کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔