شمالی غزہ میں اسپتال کے قریب اسرائیلی حملہ، 4 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں واقع یمن السعید اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں معصوم شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں 3 سال کے دوران 268 بچوں سمیت ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، آکسفیم
تازہ واقعے میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے گنجان آباد جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ خاص طور پر یمن السعید اسپتال کے بلکل قریبی علاقے میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کئی دوسرے افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسپتال کے قریب ہونے والے اس حملے کے باعث وہاں زیر علاج مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال کے اندر منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












