پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

ایرانی مزاحمت نے امریکہ کو تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا، سرکاری میڈیا

15 جون, 2026 10:28

ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کو تہران کی اسٹریٹجک فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کی مزاحمت نے واشنگٹن کو جنگ روکنے پر مجبور کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو آئی آر آئی بی نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اپنے ردعمل میں اسے تہران کی ایک بہت بڑی اور تاریخی اسٹریٹجک کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے بھی امریکہ کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کی تصدیق کر دی

ایرانی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ ایرانی عوام اور ملکی مسلح افواج کی مسلسل ہمت، پائیداری اور بہادرانہ مزاحمت نے ہی مجرم دشمن یعنی واشنگٹن کو گھٹنے ٹیکنے اور جنگ روکنے پر مجبور کیا ہے۔

ایرانی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ ایران نے دشمن پر اپنی مرضی مسلط کر کے امریکہ اور صیہونی حکومت کو پوری دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کیا ہے، اور اسی بہادرانہ طاقت کی وجہ سے اب ریاستہائے متحدہ امریکہ تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کو قبول کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔