ایران نے بھی امریکہ کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کی تصدیق کر دی

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کی ثالثی میں 14 گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔
ایران نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے تاریخی معاہدے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اہم پیشرفت قطر کے نمائندے کی ثالثی میں تہران کے اندر 14 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہنے والے طویل مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ معاہدہ ہو گیا، امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کھولنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے تحت جنگ اور تمام فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، جبکہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف قائم بحری ناکہ بندی کو بھی آج رات ہی ختم کر دیا جائے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے یہ بات بھی صاف کر دی کہ ایران اس معاہدے پر بہت خوش ہے لیکن وہ جمعے کے دن سوئٹزرلینڈ میں معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے سے پہلے اس پر عملدرآمد شروع نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












