منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

جنگ میں ایرانی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا، کبھی نہیں بھولیں گے کہ جنگ میں ہماری اعلیٰ قیادت شہید ہوئی؛ اسماعیل بقائی

15 جون, 2026 17:03

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا اور بے مثال قربانیاں دے کر اپنا دفاع کیا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کبھی نہیں بھولے گا کہ جنگ کے دوران ملک کی اعلیٰ قیادت شہید ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے مشکل حالات میں اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، جبکہ ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایرانی ترجمان نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جاری حملوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور امریکا و اسرائیل کی کارروائیوں سے ہونے والے نقصانات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

اسماعیل بقائی نے عالمی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہے، جبکہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ اس معاہدے کا بنیادی اور لازمی حصہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔