ایران کو نظر انداز کر کے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا نیا سیکیورٹی ڈھانچہ ایران کو نظر انداز کر کے قائم نہیں کیا جا سکتا اور پائیدار امن صرف اجتماعی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ سیاسی اور دفاعی صورتحال پر جاری بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ خطے میں جو نیا امن اور سیکیورٹی کا ڈھانچہ تشکیل پا رہا ہے، اس کی کامیابی کے لیے تمام ممالک کی یکساں شرکت اور اجتماعی تعاون بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی مزاحمت نے امریکہ کو تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا، سرکاری میڈیا
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مائنس کر کے یا اسے مکمل طور پر نظر انداز کر کے خطے کی سیکیورٹی کا کوئی بھی پلان کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اب آہستہ آہستہ اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ پائیدار امن، معاشی ترقی اور علاقائی استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے، جب تمام ممالک ایک دوسرے کے ساتھ افہام و تفہیم، تعاون اور مشترکہ مفادات کا احترام کریں، جس میں ایران کا کردار سب سے اہم ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












