پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

میں نے ایران سے معاہدہ کرکے اسرائیل کو ایٹمی تباہی سے بچا لیا، امریکی صدر

15 جون, 2026 10:37

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو کے اعتراضات کے باوجود انہوں نے ایران سے معاہدہ کر کے اسرائیل کو ایٹمی تباہی سے بچا لیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے شدید اعتراضات کے باوجود انہوں نے اس معاہدے کے ذریعے اسرائیل کو ایٹمی طور پر مکمل مٹ جانے یا تباہ ہونے سے بچا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدے پر اسرائیلی میڈیا آگ بگولہ، صدر ٹرمپ پر شدید تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایک اسٹریٹجک کامیابی ہے، جس کے بعد دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز مستقل طور پر ہر قسم کے ٹیکس اور فیس سے آزاد ہو جائے گی، اور مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے بحری تجارتی راستوں میں پیدا ہونے والا بحران اب ختم ہو جائے گا۔

امریکی صدر نے یہ وارننگ بھی دی کہ اگر ایران جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے نان نیوکلیئر مذاکرات میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہا، تو واشنگٹن تہران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی آمدنی کا 20 فیصد حصہ لینے کے عوض پورے خطے کا محافظ بننے کی ایک نئی تجویز بھی پیش کر دی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔