امریکہ ایران معاہدے پر اسرائیلی میڈیا آگ بگولہ، صدر ٹرمپ پر شدید تنقید

اسرائیلی میڈیا نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تہران کے سامنے واشنگٹن کا بڑا اعتراف شکست قرار دیا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد اسرائیل کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسرائیلی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا اؤٹ لیٹس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے تہران کو بہت بڑی اور اہم مراعات دے دی ہیں جبکہ بدلے میں امریکہ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
اسرائیلی نیوز چینل آئی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ نے ایرانیوں کو سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے دیا اور خود خالی ہاتھ رہے، جس کے باعث اسرائیل کے سلامتی کے اداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی مزاحمت نے امریکہ کو تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا، سرکاری میڈیا
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی چینل 14 نے ٹرمپ کے اس اقدام کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ طرز عمل اتنا برا ہے کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہے۔
اسرائیل میں اب یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ امریکہ کے اتنے بڑے فیصلوں پر اسرائیل کا اثر و رسوخ بالکل ختم ہو چکا ہے اور اسرائیلی مبصرین وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکمت عملی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ غصہ اس وقت اور زیادہ بڑھ گیا جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ معاہدے کی رو سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر مستقل پابندی لگ جائے گی، جسے اسرائیلی حکام نے ہمیشہ مسترد کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












