حزب اللہ نے اپنی فوجی طاقت کا ابھی تو صرف ایک چھوٹا حصہ دکھایا ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمتی فرنٹ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، حزب اللہ نے اپنی فوجی صلاحیتوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ دکھایا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ اب امریکہ اور اسرائیلی قبضے کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے اور تمام فورسز مشکل ترین حالات میں بھی مضبوطی سے قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک وسیع اور مربوط تحریک ہے، جو ایران سے شروع ہو کر خطے کے مختلف محاذوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی معاہدے پر اسرائیل میں طوفان، نیتن یاہو پر شدید تنقید
لبنان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ پورے معرکے میں ایران کے ساتھ کھڑی رہی اور اس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، حزب اللہ نے جو کچھ دکھایا وہ اس کی اصل طاقت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو مزید کشیدگی بڑھانے کے خلاف انتباہ کیا۔ جنرل قاآنی نے یہ بھی بتایا کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی مذاکراتی ٹیم نے انتہائی سخت موقف اپنایا، اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ میدان جنگ کی مزاحمت نے مل کر کام کیا۔
انہوں نے باب المندب کے اسٹریٹجک کارڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید صلاحیتیں بھی سامنے لائی جا سکتی ہیں۔
غزہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود فلسطینی مزاحمت اپنے مؤقف پر قائم ہے اور دنیا اب ان کی طاقت کا اعتراف کر رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










