مغربی ممالک میں بھارتی شہریوں کے رویوں پر تنقید، ہندوفوبیا کے نئے خطرات کا سامنا

مودی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں کے ردِعمل میں اب بیرون ملک رہنے والے بھارتیوں کو خود ہندوفوبیا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خود ساختہ عالمی طاقت کے تاثر نے بیرون ملک رہنے والے بھارتی شہریوں کے رویوں پر تنقید میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔
مودی سرکار کے حامیوں نے مغربی ممالک میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں میں بھارتیوں کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان دہشت گردی کا منبع اور بھارت آزاد کشمیر میں ملوث ہے، خواجہ آصف
مودی حکومت کی خود پسند سوچ نے بھارتی سیاحوں کو بھی متاثر کیا ہے اور وہ مختلف ممالک میں جا کر وہاں کے مقامی طور طریقوں اور قوانین کی توہین کر رہے ہیں۔
مودی سرکار نے جس ہندوتوا سوچ کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کے خلاف نفرت یعنی اسلامو فوبیا کو ہوا دی تھی، اب اسی انتہا پسندی کے ردِعمل میں خود بھارتی شہریوں کو ہندوفوبیا کے نئے خطرات کا سامنا ہے اور ان کی اپنی پھیلائی ہوئی نفرت اب ان کے اپنے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












