یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big Update for UAE Travelers
پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی معاہدہ ہونے کے بعد خطے کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ اسی پیش رفت کے بعد برطانیہ نے متحدہ عرب امارات، خصوصاً دبئی کے لیے اپنی سفری ہدایات میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت واپس لے لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد برطانوی شہری اب معمول کے مطابق دبئی اور دیگر امارات کا سفر کر سکتے ہیں۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خطے کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سفر سے پہلے اپنی پرواز اور دیگر سفری انتظامات کا جائزہ ضرور لیں۔ اگر حالات میں کوئی نئی تبدیلی آئے تو اس کے مطابق اپنے منصوبے میں بھی رد و بدل کریں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی تھی۔ اب امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کے بعد برطانوی حکومت نے اپنی پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











