جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

مودی کا امریکی صدر کے سامنے بغیر ٹیلی پرومپٹر بولنے میں ناکامی پر تنقید

19 جون, 2026 10:32

امریکی صدر نے نریندر مودی کو قاتل کا لقب دے دیا، جس کے بعد مودی کی بوکھلاہٹ اور رویے پر بھارت کے اندر سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

جی سیون سمٹ میں خود کو عالمی رہنماي کے طور پر پیش کرنے والے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔

عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق اس ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو قاتل کہہ دیا۔ واضح رہے کہ مودی کے حکم پر گجرات میں 2002 میں ہونے والے فسادات میں سینکڑوں مسلمانوں کو قتل اور زندہ جلا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کے خلاف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل سے رجوع کرلیا

بھارت میں طویل ترین مدت تک اقتدار میں رہنے والے مودی امریکی صدر سے گفتگو کے دوران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور ہاتھ میں پرچی ہونے کے باوجود ٹرمپ کے سامنے اعتماد سے دو لفظ نہ بول سکے۔

اس صورتحال پر بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے سخت تنقید کرتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ کیا مودی بغیر ٹیلی پرومپٹر کے ایک لفظ بھی نہیں بول سکتے؟

دوسری طرف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سارین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اس بار بھی بھارت پر سخت ٹیرف اور دباؤ ڈال کر تعلقات بحال کرنے کا ڈرامہ کیا ہے، جبکہ مودی حکومت صرف آنکھیں بند کر کے سچ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔