منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

امریکہ نے لبنان میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا، امریکی اہلکار

23 جون, 2026 09:17

ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکہ نے لبنان میں نازک جنگ بندی کے لیے نگرانی کا نظام قائم کردیا ہے، تاکہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ ہو۔

امریکی اہلکار کے مطابق، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون دونوں سے جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور مستقبل کے مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی۔

ان کالز کے نتیجے میں، امریکہ نے اپنی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام کے ذریعے ایک مانیٹرنگ میکانزم شروع کیا ہے تاکہ ہمارے پالیسی سازوں کو لبنان میں ہونے والی لڑائی کے بارے میں حقیقی وقت میں اور بلکل درست معلومات حاصل ہو سکیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی فوج صورتحال کی باریکی سے نگرانی کر رہی ہے تاکہ دونوں افواج کے درمیان تصادم کو روکا جا سکے اور دشمنی کے خاتمے کی تعمیل کی تصدیق کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر اسرائیل خود لبنان سے نہ نکلا تو سال 2000 کی عبرتناک تاریخ دہرائی جائے گی، جنرل اسماعیل قاآنی

یہ اسی ڈی کنفلکشن میکانزم کا حصہ ہے، جس کا حوالہ نائب صدر جے ڈی وینس نے دیا تھا، اور انہوں نے بتایا کہ اسے سوئزرلینڈ کے وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر کو قائم کیا گیا تھا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم اس نظام کو قائم کرنے میں بہت اچھے رہے ہیں، اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آئے، تو دونوں فریق حقیقت میں ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہوں۔

امریکی اہلکار نے مزید بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے حکام کام کو جاری رکھنے کے لیے رواں ہفتے واشنگٹن میں 3 دن گزاریں گے، جبکہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔