دبئی میں کرایہ داروں کی سہولت کے لیے ’فلیکسی رینٹ‘ اسکیم کا آغاز

Big News for People Living in Rental Homes in Dubai
دبئی میں رہائش اختیار کرنے والے کرایہ داروں کیلئے ایک نئی اور اہم سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ حکومت نے فلیکسی رینٹ اسکیم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت کرایہ دار اب سالانہ رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں بھی کرایہ ادا کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کرایہ داروں پر مالی بوجھ کم کرنا اور ادائیگی کے عمل کو زیادہ آسان بنانا ہے۔ یہ اسکیم دبئی کی 12 معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، جس سے بڑی تعداد میں رہائشی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اماراتی حکام کے مطابق اس اسکیم میں کرائے کی مجموعی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ صرف ادائیگی کا طریقہ تبدیل کیا گیا ہے۔ کرایہ دار اپنی سہولت کے مطابق ہر ماہ اقساط میں ایک یا دو چیک کے ذریعے یا بینک کارڈ سے کرایہ ادا کر سکتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت بعض کرایہ داروں کو اضافی سہولتیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ ان میں ادائیگی کیلئے رعایتی مدت، سالانہ کرائے میں اضافے سے عارضی استثنا اور باؤنس چیک کی فیس ختم کرنے جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ تاہم یہ سہولتیں متعلقہ مالک مکان یا پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہوں گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ فلیکسی رینٹ اسکیم صرف نئے کرایہ ناموں تک محدود نہیں۔ یہ سہولت ان افراد کیلئے بھی دستیاب ہے جو پہلے سے دبئی میں کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ایسے کرایہ دار، جو سالانہ یا متعدد چیکوں کے ذریعے ادائیگی کر رہے ہیں، وہ بھی اپنے مالک مکان یا پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی سے رابطہ کرکے نئے ادائیگی نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











