امریکہ ایران معاہدے نے لبنان اسرائیل امن مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا، اسرائیلی سفیر

امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے وارننگ دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد لبنان کے ساتھ جاری مذاکرات ناکامی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری براہ راست مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی حکام نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات اب تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے 5ویں دور کے دوران امریکہ کے لیے اسرائیلی سفیر یخیئل لیٹر نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پورا عمل ایک ٹرین حادثے کی طرح تباہ ہو رہا ہے کیونکہ جن مقاصد کے تحت پچھلے دور کے مذاکرات ہوئے تھے، اب انہیں پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں بہت سے خاندانوں کے پاس واپس جانے کے لیے اب گھر ہی نہیں بچے، اقوام متحدہ
انہوں نے کہا کہ پچھلے مذاکرات اس بنیاد پر ہو رہے تھے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی کے معاملات طے ہوں گے، ایران کا لبنان میں اثر و رسوخ کم ہوگا اور حزب اللہ کا کردار اس مذاکرات کا سب سے اہم نکتہ ہوگا، لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا کیونکہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کر کے لبنان میں جنگ بندی نافذ کروا دی ہے۔
اسرائیلی سفیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کسی بھی ممکنہ معاہدے کی حمایت کرتا ہے، لیکن اس ڈیل میں ایران کے جوہری پروگرام، میزائل صلاحیتوں اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ پر پابندیاں ہونی چاہیے تھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










