بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے، میڈیا اور اپوزیشن کی تنقید

24 جون, 2026 12:44

بھارتی جریدے اور اپوزیشن نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ملکی مفاد کے بجائے صرف ذاتی نمائش کا ذریعہ قرار دیا۔

عالمی سطح پر مسلسل موجودگی کے دعوؤں کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات روز بروز کمزور ہونے لگے ہیں اور مودی حکومت کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

امریکہ اور ایران کی جنگ میں پاکستان کے کامیاب مصالحتی کردار نے بھارت کی نام نہاد سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا ہے۔

بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق بھارتی خارجہ پالیسی میں اب ملکی مفادات کے بجائے قیادت کے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ریاستی سطح پر بھارت کی سفارتی شناخت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات نوے کی دہائی جیسی خانہ جنگی کی طرف بڑھنے لگے

کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے بھی مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت وار کرتے ہوئے اسے ملکی مفاد کے بجائے محض ذاتی دکھاوے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کی ناقص اور کمزور پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار اب بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

مغربی ایشیا کے حالیہ بحران اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مودی حکومت کا خوف اور بیچارگی کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے اور عالمی مذاکرات میں بھارت کی کوئی جگہ یا اثر و رسوخ دکھائی نہیں دیا۔

مودی کے اس خوف اور دکھاوے کی سیاست نے دنیا بھر میں بھارت کی عزت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔