ایران نے آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں کو مسترد کر دیا، جہازوں کو وارننگ

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے لیے اعلان کردہ نئے بحری راستوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے صرف ایرانی راستے ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جاری سرکاری بیان میں کہا ہے کہ کچھ حکام نے حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کو مطلع کیے بغیر آبنائے ہرمز میں نئے تجارتی راستوں کا اعلان کیا ہے، جو کہ ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔
ایرانی بحریہ نے تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان طے شدہ راستوں سے ہٹ کر چلنے سے گریز کریں اور چینل 16 کے ذریعے ایرانی بحری افواج کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے ایران کو جھکانے کے مسلسل دعوے اور ایران کی مسلسل تردید، سچ کیا ہے؟
دوسری طرف، عمان نے عالمی بحری تنظیم کے اشتراک سے آبنائے ہرمز میں عارضی راستے بنانے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ایران امریکہ مذاکرات کے تحت ان جہازوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
اس دوران خطے میں سفارتی کوششیں بھی تیز ہو گئی ہیں، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اومان پہنچے ہیں، جہاں وہ ایران، عراق اور خلیجی ممالک کے درمیان اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام اور ماحولیاتی و سیکورٹی فیسوں کے متبادل نظام پر بات چیت شروع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









