وینزویلا زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، ملبے تلے زندگی کی امیدیں مدہم

وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 430 ہو گئی، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگز نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں بدھ کے روز آنے والے 2 بڑے زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 430 تک پہنچ گئی ہے اور 3 ہزار 142 خاندان اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 430 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں۔ زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے ابتدائی 72 گھنٹوں کا نازک وقت گزر رہا ہے، جس سے بچ جانے والوں کی امیدیں کم ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملے
میکسیکو کی امدادی ٹیم لاس ٹوپوس کے ایک رکن نے دارالحکومت کاراکاس میں بتایا کہ بلند و بالا عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے صورتحال انتہائی مشکل ہے اور ملبے تلے سے لوگوں کو زندہ تلاش کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
ریڈ کراس کی علاقائی ڈائریکٹر لوئس پیس نے بتایا کہ مسلسل آنے والے جھٹکوں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات اور خوف کا سامنا ہے۔
قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کے مطابق اب تک 24 ممالک نے امدادی سامان اور 2 ہزار 741 بچاؤ کارکن وینزویلا بھیجے ہیں، جن میں میکسیکو، امریکہ، سلواڈور، سوئزرلینڈ، کولمبیا، اسپین، ایکواڈور، چلی، ڈومینیکن ریپبلک اور پاناما شامل ہیں۔
کاراکاس کے قریب سائمن بولیوار بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ایک رن وے فعال کر دیا گیا ہے، جس سے غیر ملکی امداد کی آمد میں آسانی ہوئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












