شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای

Khamenei Promises Revenge
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امام حسینؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کا انقلابی مشن رسالت محمدی کا اصل تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ کی قربانی نے تاریخ کے دھارے کو بدل دیا، امام حسینؑ کی گونج نے اسلامی انقلاب ایران کو جنم دیا، شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، ناحق بہایا گیا خون ایرانی قوم کو نئی زندگی دے گیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے شہید رہنما کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما کے نظریات کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ تعزیتی تقریبات میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










