ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، باقر قالیباف کا امریکا کو دوٹوک جواب

Iran Rejects US Pressure
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
ایران کے مرکزی مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، امریکا مفاہمتی یادداشت سے پیچھے ہٹتا ہے تو ایران اپنے دفاع کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وعدہ خلافی کے باوجود ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع جاری رکھیں گے، جنگ کا خاتمہ دنیا کے ممالک کی ترجیح ہے۔
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران تنازع ختم کرنے کیلئے ہتھیار نہیں ڈالے گا، مسلم ممالک کو امریکا اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








