ہفتہ، 11-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/26هـ (11-07-2026م)

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ایرانی وزارت خارجہ

11 جولائی, 2026 09:14

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ ایران نے صرف قطر کی جانب سے ہونے والی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے عمل کو قبول کیا تھا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور رابطوں کو برقرار رکھنا تھا۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایران نے براہِ راست امریکا سے مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ اگر کسی تیسرے ملک کی جانب سے سفارتی رابطے یا ثالثی کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، تاہم اسے امریکا سے مذاکرات کی درخواست قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے بین الاقوامی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی پاسداری کرتا ہے، لیکن اگر امریکا کسی بھی معاہدے یا مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔