امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں متوقع، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

US-Iran Talks in Switzerland
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔ اگر یہ مذاکرات ہوتے ہیں تو دونوں فریق کئی اہم معاملات پر دوبارہ بات چیت کریں گے، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید پیدا ہو سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے حکام نے بدھ کے روز امریکی اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کیا جا سکے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ ممکنہ طور پر نئے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ تاہم ابھی تک دونوں ممالک کی جانب سے مذاکرات کی تاریخ یا مقام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالث متحرک ہو گئے ہیں، وسیع سفارتی کوششیں جاری ہیں، 2 دن کے بعد حملوں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










