بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)
بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ، 9-ستمبر، 2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی وزیر دفاع

08 ستمبر, 2026 09:14

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت کا دعویٰ کرتے ہوئے ناکہ بندی توڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابن رضا نے امریکہ کی جانب سے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنے کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس وہ تمام تکنیک اور صلاحیت موجود ہے، جس سے وہ ان امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں، جو ایران کی معاشی ناکہ بندی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ نے ثابت کیا کہ سیکیورٹی کے لیے صرف امریکہ پر انحصار کافی نہیں، قطر

جب ان سے سوال ہوا کہ کیا امریکی واقعی ایرانی صلاحیت پر شک کر رہے ہیں، تو جنرل مجید ابن رضا نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی سب اس کا نتیجہ دیکھ لیں گے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بندرگاہوں کی غیر قانونی ناکہ بندی ایک معاشی جنگ ہے، جس کا ایرانی عوام اور فوج بھرپور مقابلہ کرے گی۔

ان کا کہنات ھا کہ ایران نے سخت ترین پابندیوں کے باوجود اپنے دفاعی وسائل خود تیار کیے ہیں، جن میں سمندری حد پر مار کرنے والے میزائل اور ڈرون شامل ہیں۔

دریں اثنا ایرانی ایئر ڈیفنس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل علیرضا الہامی نے بتایا کہ جنگ کے دوران کامیاب ثابت ہونے والے دفاعی نظام اب ملک بھر میں وسیع پیمانے پر تیار اور نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔