پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور، منصور اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

27 مارچ, 2023 20:28

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

گزشتہ دنوں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الٰہی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہٰی عہدے سے مستعفیٰ

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔