فواد چوہدری کی جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست دی : شرجیل میمن

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی سے کشمور تک فواد چوہدری کی جماعت کو پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست دی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ 2013 میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے جلسہ کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ابھارا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بیساکھیاں ہٹ گئیں تو عمران خان کی سیاست کی تنزلی کی جھلک گزشتہ روز مینار پاکستان پر سب نے دیکھ لی۔ عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ ڈرپوک جو خود کو بڑا بہادر سمجھتا ہے، ڈبوں میں بیٹھ کر خطاب فرما رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان لیڈر نہیں گیدڑ ہے، ہم جوتے کھانے کیلئے پیدا نہیں ہوئے : خواجہ سعد رفیق
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر، ہر دروازے پر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے۔ فواد چوہدری، بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کی فکر کرنا چھوڑ دیں، اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ ان کی تحریک انصاف نے گزشتہ روز سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کتنی نشستیں جیتیں؟ کراچی سے کشمور تک فواد چوہدری کی جماعت کو پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست دی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا مستقبل روشن ہے۔ پیپلز پارٹی کسی کے سہاروں کا آسرا نہیں رکھتی، اپنی کارکردگی پر انحصار کرتی ہے۔ جیالے اب یہ ٹرینڈ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ فواد چوہدری سن لیں فیصلے پی ٹی آئی کی مرضی کے آئین و قانون کے مطابق نہیں ہو سکتے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










