امریکہ کا زلمے خلیل زاد کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار

امریکی ترجمان نے پاکستان سے متعلق امریکہ کے سابق معاون خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات کا ہماری خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں ہے۔ بیان بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا۔ زلمے خلیل زاد عام امریکی شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فارن ایجنٹ کون ہے؟ثابت ہوگیا! مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت
انہوں نے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ہے۔ امریکا سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے رہنماؤں کا انتخاب کرنے دیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










