پاک بحریہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا اندھیرے میں فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

اسلام آباد : پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی رات کے اندھیرے میں فائرنگ کے مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ فائر کئے گئے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کا جہاز زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










