اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

نگراں حکومت نے 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کیے تو آرٹیکل 6 لگے گا: فواد چودھری

06 اپریل, 2023 20:54

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت 22 اپریل کے بعد ختم ہوجائے گی، نگراں حکومت نے 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کیے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پارلیمان نے ایک مضحکہ خیز قرارداد منظور کی، حکومت الیکشن میں نہیں جانا چاہتی، آئین کہتا ہے اسمبلی تحلیل ہوگی تو 90 دن کے اندر الیکشن ہوگا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نگراں پنجاب حکومت 22 اپریل کے بعد ختم ہوجائے گی، نگراں حکومت نے 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کیے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کوئی آئینی اور سیاسی بحران نہیں، ہم پر ایسی حکومت مسلط ہے جو آئین کو روند رہی ہے، الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام ہیں، 372 کے ایوان میں سے 42 ارکان نے قرارداد منظور کی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔