ہفتہ، 2-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

انتخابات کی تاریخ کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کا : الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا فیصلہ

08 اپریل, 2023 09:26

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا مسودہ منگل کو پارلیمانی امور کے حوالے کیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم پر کام شروع ہوگیا ہے۔ سیکشن 58 کے تحت انتخابی شیڈول کے اجراء کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

سیکشن 58 کے تحت صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا کردار واضع کیا جائے گا۔ ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط ہوگا، کوئی مداخلت نہیں کرسکے گا۔

سیکشن 57 میں صدر کے پول ڈے متعلق اختیارات میں ترمیم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد انتخابات کیلئے پول ڈے تجویز کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔