عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوران عدت نکاح، گواہ مفتی سعید کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

اسلام آباد : گواہ مفتی سعید کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح پر قانونی کارروائی کیلئے دائر کیس کی سماعت سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔
مقدمے کے گواہ مفتی سعید کو عدالت میں بیان قلمبند کروانا تھا۔ شکایت کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ مفتی صاحب ساڑھے دس بجے تک عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان انتخابات نہیں، ملک میں انتشار چاہتا ہے: امتیاز شیخ
جج نصر من اللہ نے سماعت میں وقفہ کردیا۔ سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا کہ گواہ مُفتی سعید عمرہ پر گئے ہیں عدالت آئندہ کی تاریخ رکھ دے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










