بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف بن جاتا ہے، بے غیرت آدمی ارب پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی افطار کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد لوگ آزادی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے، پاکستان میں ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جرگہ میں طاقتور کو کمزور کے سامنے بیٹھا کر انصاف کیا جاتا تھا، ہماری آزادی کی جنگ ہے جس کیلئے پوری قوم کو تیار ہونا ہے، ہم خوف کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو نہیں آزماتے، جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف بن جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سر دھڑ کی بازی لگالی، عمران خان ان سے نااہل ہوئے نہ ہونگے: فواد چودھری
ان کا کہنا تھا کہ غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے، بے غیرت آدمی ارب پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










