جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت میں منگل کو سیشن کورٹ طلب کرلیا گیا

09 اپریل, 2023 14:41

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 11 اپریل منگل کو ساڑھے 8 بجے ذاتی حیثیت میں اپنی عدالت میں طلب کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسرکو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔