جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

پی ٹی آئی سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی: احسن اقبال

10 اپریل, 2023 16:26

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی، پی ٹی آئی کو اپنی 4 سالہ ناکامیوں پر وائٹ پیپر جاری کرنا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکے تھے، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ ان کی حکومت کوئی اور چلارہا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت کو زبردستی ملک پر مسلط کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں میڈیا پر اظہار رائے کی پابندیاں عائد کی گئیں، پی ٹی آئی نے 4 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا، پاکستان میں انرجی کا کرائسز ختم ہوچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 کی تبدیلی نہ آتی، تو پاکستان کا شمار تیز ترین ترقی کردہ معیشت میں ہوتا : احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں سی پیک کی سرمایہ کاری پاکستان آرہی تھی، سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آرہی تھی، پی ٹی آئی سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی، پی ٹی آئی کو اپنی 4 سالہ ناکامیوں پر وائٹ پیپر جاری کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، عمران خان دور میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔