مردم شماری میں خواتین اور نوجوانوں کو شمار نہیں کیا جا رہا : گورنر سندھ کا دعویٰ

کراچی : کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہے تو خواتین اور نوجوانوں کو این آر او دیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کو گھر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نے گھر دینے کا اعلان کیا، لیکن نہیں دیا، کچھ گھر عوام کو میں دوں گا۔ عوام کو ریلیف دینا ہے تو خواتین اور نوجوانوں کو این آر او دیں۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا بھی مردم شماری کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا مطالبہ
گورنر سندھ نے کہا کہ مردم شماری میں خوَاتین اور نوجوانوں کو شمار نہیں کیا جا رہا ہے۔ معاملے پر کل خالد مقبول صدیقی سے ملوں گا، چیف شماریات بھی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ میں اپنے اپنے کیسز کی بات کی گئی۔ جیلوں میں بے گناہ افراد کے مقدمات کب ختم ہوں گے؟ کمیشن بنانے ہیں تو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










