پشاور : آپس میں لڑائی کرنے والے خطرناک قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا : آئی جی جیل

پشاور : آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ آپس میں لڑائی کرنے والے انتہائی خطرناک قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عرفان اللہ محسود نے کہا ہے کہ جیل میں دو انتہائی خطرناک گروپوں کے درمیان مسئلہ چل رہا تھا۔ قیدیوں کی آپس میں لڑائی پر ان کو مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیدی دیگر جیلوں میں منتقلی پر انتظامیہ کے ساتھ الجھ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ لڑنے والے دونوں گروپوں کے سات قیدیوں کو قریبی اضلاع کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سینٹرل جیل پشاور میں اس وقت 3 ہزار 800 قیدی ہیں، گنجائش 3 ہزار قیدیوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کا خطرہ : سینٹرل جیل پشاور کی سیکورٹی مزید سخت
ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند اور انتہائی خطرناک قیدی بھی موجود ہیں۔ ہائی پروفائل خطرناک شدت پسندوں کو دیگر قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مقصود خان نے کہا کہ قیدیوں سے 600 سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے۔ جیل میں 500 سے زائد قیدیوں کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی جاچکی ہیں۔ سینٹرل جیل سے جرائم پیشہ افراد کی آپریٹنگ میں حقیقت نہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










