عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد : درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جاٸیں، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل علی امین گنڈاپور ایڈوکیٹ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کی وکیل کی استدعا پر عدالت نے فریقین سے جمعے تک علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










