منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو ہوئی : ایشیائی ترقیاتی بینک

24 اپریل, 2023 10:15

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی سال2022 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں31.8 ارب ڈالرکی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے، سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالرکے رعایتی قرضے دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالرکے وعدے ہوئے جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیےگئے۔

یہ پڑھیں : ایٹمی دھماکوں کے بعد دوسرا مشکل ترین دور تھا، بحران سے نکل آئے ہیں : اسحاق ڈار

Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔