کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک مودی حکومت کے لیے نیا چیلنج بن گئی

نئی دہلی: سوشل میڈیا سے جنم لینے والی نوجوانوں کی تحریک "کاکروچ جنتا پارٹی” مرکز بن گئی ہے۔ عالمی میڈیا نے بھی اس تحریک کے بڑھتے ہوئے اثرات کو نمایاں کوریج دی ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آن لائن طنزیہ مہم کے طور پر شروع ہونے والی یہ تحریک اب لاکھوں نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے اور بھارتی سیاست کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے روزگاری، تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی نے اس تحریک کو تقویت دی ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے نئی دہلی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی نوجوان اب اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں دہلی میں ہونے والے احتجاج نے حکومت پر دباؤ بڑھایا ہے، جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں، روزگار کے محدود مواقع اور دیگر سماجی مسائل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارت کے نوجوان طبقے میں پائے جانے والے غصے اور بے چینی کی عکاس ہے۔ تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ تحریک مستقبل میں ملکی سیاست میں کوئی بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو سکے گی یا نہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










