منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

بے شرم انسان تم نے باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں کیوں توڑیں؟مریم اورنگزیب

24 اپریل, 2023 14:15

وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کے حالیہ انٹرویو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شرم انسان تم نے باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب او رخیبرپختونخوا کے عوام کی توہین کی گئی،عوامی نمائندوں کی تضحیک کی، انکی منتخب اسمبلیاں تحلیل کیں۔

مریم اورنگزیب نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اسکی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کررہا ہے،آفیشل اکاؤنٹ نے کہا کہ جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو،دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو گندا کیا اور ملک کو مفلوج کیا،آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران جیسے فتنے کی وجہ سے قوم کو مہنگائی اور بےروزگاری بھگتنا پڑتی ہے،اب الیکشن کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی نے ملک کی خارجہ پا لیسی کو نقصان پہنچایا، مریم اورنگزیب

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔