حکومت کا ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 2033 تک ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گلوکوز، گلوکوزسیرپ، فلیورپاؤڈر، کتوں اور بلیوں کی خوراک پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کارن فلیکس، مچھرمار اسپرے، الیکٹرک اوون سمیت 133 اشیاء پر چھوٹ بھی دی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلوکوز اور گلوکوز سیرپ پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 5.83 فیصد سے صفرکر دی جائے گی، فلیورنگ پاؤڈر پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے صفر جب کہ کتوں اور بلیوں کی خوراک پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے صفر کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی شپنگ پالیسی کا اعلان، نئی رجسٹرڈ شپنگ کمپنی کو 2030 تک کسٹم ڈیوٹی معاف
اس کے علاوہ آنکھوں کیلئے مختلف ڈراپس پر 5.83 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح صفر کردی جائے گی، مچھر مار اسپرے اور الیکٹرک اوون پر بھی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کردی جائے گی۔
ایف بی آر کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق یکم مئی 2023 سے ہوگا، 2033 تک کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں بتدریج کمی کی جائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









