ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور: ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے کہ انہیں ایف آئی اے نے روک لیا اور ان کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ضمانت خارج کرنے پر ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی، تفصیلی فیصلہ جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، فرخ حبیب ایف آئی اے کی گرفتاری سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









