منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

لکی مروت میں 3 حملے ناکام: کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

28 اپریل, 2023 18:03

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پردہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنادیے اور جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، اس کے علاوہ امیر کلام اور تجبی خیل میں کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دہشتگرد کمانڈر موسیٰ خان بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ، پولیس کا داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن میں نائیک صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔