انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والا طبقہ ہم پر مسلط ہے: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک پر ظالم جاگیردا اور کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والا طبقہ ہم پر مسلط ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا نظام محنت کشوں کی وجہ سے چل رہا ہے، کھیت کھلیان مزدوروں کی برکت سے ہے، وی آئی پی تو پاکستان میں لوٹ مار اور کرپشن کررہا ہے، وی آئی پی آف شور کمپنیوں میں پیسے چھپارہا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب مزدور اپنی صلاحیت، خون،زندگی اس ملک پر نچھاور کررہے ہیں، پاکستان میں مزدوروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، پاکستان کی حکومتوں نے مزدوروں کے ساتھ بہت زیادتیاں کیں، ملک پر ظالم جاگیردا اور کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والا طبقہ ہم پر مسلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ادارے اور ججز ایک پیج پر نہیں، ملک اس وقت شدید انتشار کا شکار ہے: سراج الحق
ان کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو غریبوں کا کوئی احساس نہیں، حکومتیں بدلتی ہیں لیکن مزدوروں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، ایک غریب مزدور کس طرح اپنے گھر کی کفالت کررہا ہے یہ وہی جانتا ہے، مزدور پسینہ بہاتا ہے لیکن مزے کوئی اور کرتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









