جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

میکسیکو : اغواء ہونے والے 49 افراد کو ڈھونڈ لیا گیا : فوج

19 مئی, 2023 12:49

میکسیکو کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 11 بچوں سمیت 49 افراد کو ڈھونڈ لیا ہے، جنہیں ملک کے شمال میں منشیات کے ایک بڑے گروہ نے اغوا کیا تھا۔

میکسیکو میں بہتر مستقبل کی نیت سے امریکہ جانے کے لیئے ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آئے افراد ایک بس کے ذریعے منزل کی جانب جارہے تھے۔ راستے میں بس شمالی شہر مونٹیری سے تقریباً تین گھنٹے کے فاصلے پر ایک پیٹرول سٹیشن پر رکی، جہاں انہیں اغواء کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیو میکسیکو: چرچ کے باہر نامعلوم شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

فوج کے مطابق بس میں 50 سے زائد افراد سفر کر رہے تھے، جن میں سے 33 ابتدائی دنوں میں بازیاب ہوگئے، جبکہ مزید 16 افراد کو گزشتہ روز بازیاب کرایا گیا۔ مجموعی طور پر 11 بچوں سمیت 49 افراد کو تلاش کرلیا گیا، تاہم دو ڈرائیور اب تک لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو منشیات فروشوں کے گرہوں نے اغواء کیا تھا، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ممکن ہے کہ مزید تارکین وطن مل جائیں، کیونکہ بس میں سفر کرنے والے افراد کی سہی تعداد کا علم نہیں۔ تلاشی میں 650 پولیس اور فوج کے دستے شامل تھے۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔