جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

لبنان پر اسرائیل کی شدید بمباری، 24 گھنٹوں میں 56 شہری شہید

28 مئی, 2026 13:21

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 56 افراد شہید اور 103 زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے مختلف شہروں پر وحشیانہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 56 لبنانی شہری شہید اور 103 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس تازہ جانی نقصان کے بعد دو مارچ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک جاں بحق ہونے والے لبنانی شہریوں کی کل تعداد 3 ہزار 279 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 9 ہزار 840 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نئی انتظامیہ لانے کی تیاریاں، امن کونسل کے نمائندے جلد پٹی میں داخل ہوں گے، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان اور بقاع کے علاقوں میں شدید ترین فضائی حملے کیے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے پورے جنوبی لبنان کو فوری طور پر خالی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

صیدا کے علاقے قیاع میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنائے جانے سے ابتدائی طور پر دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق شہریوں کو زبردستی نکالنے کی یہ دھمکیاں عالمی انسانی قوانین اور جنگی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری طرف سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی توپ خانے نے نبطیہ، شوکین، میفدون، یحمر الشقیف، کفر تبنیت اور صور کے قصبے الحنیہ پر شدید گولہ باری کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔