اتوار، 21-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

پاکستان کا بیرونی فنانسنگ کیلئے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

07 نومبر, 2023 19:27

اسلام آباد: پاکستان نے بیرونی فنانسنگ کیلئے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، حکومت سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کریگی، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالیاتی خلا کم ہونے کا امکان ہے، سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر سےکم ہوکر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ کا پلان شیئر کیا ہے، آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کرلی

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو عالمی بانڈ مارکیٹ میں جاری کرنے کے آپشن پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔