بجلی کی قیمت میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












