تحریر الشام کے قبضے کے بعد ہزاروں شامی ملک چھوڑنے پر مجبور

تحریر الشام کے قبضے کے بعد ہزاروں شامی ملک چھوڑنے پر مجبور (فوٹو: فائل)
شام میں تحریر الشام کے معزول صدر بشارالاسد کے قبضے کے بعد ہزاروں شعیہ ملک چھوڑ کر لبنان ہجرت کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریر الشام کے قبضے کے بعد دارالحکومت دمشق سمیت کئی شہروں میں شعیہ برادری کیساتھ ناروا سلوک اور ظلم و ستم کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں شامی پڑوسی ملک لبنان کی طرف ہجرت کررہے ہیں۔
شامی قومی اور سماجی امور کے ماہر سعید فارس نے انکشاف کیا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہزاروں شیعہ خاندان دہشت گرد حملوں کی وجہ سے لبنان منتقل ہورہے ہیں تاکہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: شام پر قبضہ؛ گریٹر اسرائیل منصوبے کی تکمیل ہے؟
انہوں نے کہا کہ شام میں عرب شیعہ آبادی کی تعداد 3 لاکھ ہے جو زیادہ تر حلب کے شمالی مضافات میں واقع شہروں نبل اور الزہراء، ادلب کے مضافات میں الفوعہ اور کفریا، نیز درعا اور اس کے گردونواح میں آباد ہیں۔
مزید پڑھیں: شام سے حزب اللہ کا خاتمہ اسرائیل کی بھول ہے، آیت اللہ خامنہ ای
شیعہ برادری کی بڑی تعداد دمشق کے الامین اور زین العابدین محلوں اور سیدہ زینب (س) کے مزار کے مضافات، حمص کے دیہات، دیر الزور اور الحسکہ کے دیہی علاقوں میں بھی مقیم ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












